بھارتی فلم نگری میں کچھ اداکارائیں فلموں میں اپنے ایک گانے کے لیے بھاری فیس لیتی ہیں۔ اسی طرح آج ہم آپ کو بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو ایک منٹ کی اداکاری کے 1 کروڑ روپے لیتی ہیں۔
بالی ووڈ کے کئی ستارے اپنی فلموں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ کچھ ستارے اپنی فیس کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار ہو یا کیمیو۔ کچھ اداکارائیں فلموں میں اپنے ایک گانے کے لیے بھاری فیس لیتی ہیں۔ بالی ووڈ کی ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں کو فلم مٰں ایک منٹ کی اداکاری کے ایک کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
یہ اداکارہ گزشتہ برس پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر دل و جان سے فدا دکھائی دیتی تھیں۔ چند ایک بار تو سوال پوچھنے پر نسیم شاہ بھی شرما گئے تھے۔ جی ہاں یہ اداکارہ ہیں اروشی روٹیلا ۔۔۔
اروشی روتیلا ایک گانے میں تین منٹ کی پرفارمنس کے لیے مبینہ طور پر 3 کروڑ روپے وصول کرنے کے لیے خبروں میں ہیں۔
والٹیر ویرایا اور ایجنٹ جیسی فلموں میں اپنے آئٹم گانوں کے لیے جانی جانے والی اروشی روتیلا کو بویا پتی سرینو-رام پوتھینی فلم کے لیے آئٹم نمبر کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنی تین منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے کی خطیر رقم مانگی تھی۔
اس کا مطلب ہے کہ وہ 1 کروڑ روپے فی منٹ کمائے گی، اور ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے ہندوستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے طور پر ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا کیونکہ کسی اور اداکارہ کو اسکرین پر ایک منٹ کے لیے ایک کروڑ روپے ادا کیے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ اروشی روتیلا نے ساؤتھ انڈین میگا اسٹار چرنجیوی کی فلم ‘والٹیر ویرایا’ میں اپنے آئٹم نمبر کے لیے 2 کروڑ روپے لیے ہیں۔