اہم ترین

تحریک انصاف کے کارکن ن لیگ کو روکنے کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ووٹ ضائع نہ کریں، ن لیگ کو روکنے کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا آج کا شیر لوگوں کا خون چوستا ہے ۔ کوئی تو وجہ ہے کہ شیر شکار کیلئے نہیں نکل رہا، وہ کہہ رہا ہے کہ کوئی اور اُن کیلئے شکار کرے تو بادشاہ سلامت بن کر وہ باہر آجائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو کہتے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب میں نہیں وہ یہاں دیکھ لیں، صرف پیپلزپارٹی ہی انتخابی مہم چلارہی ہے، وہ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی سے اُن کا مقابلہ نہیں ہے، وہ آج کل پیپلز پارٹی، پیپلز پارٹی ہی بول رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ذہانت کے ساتھ ووٹ کا استعمال کریں، ن لیگ کا راستہ روکنے کے لیے تیر پر ٹھپہ لگانا ہوگا، میں اس شیر کا راستہ روکوں گا، آپ 8 فروری کو ٹھپہ لگائی، 9 فروری کو ان کی ٹکٹ کٹوا دوں گا، ان کو واپس ایون فیلڈ بھیج دوں گا، شیر کو روکنے کا ایک ہی موقع ہے اور وہ ہے 8 فروری۔

پاکستان