اہم ترین

زرداری کی پھر آئی باری، دوسری بار صدر منتخب

حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کے 14ویں صدر مملکت منتخب ہوگئے۔

سینیٹ، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں نے آصف علی زرداری نے مجموعی طور پر 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ لیے۔

آصف علی زرداری پاکستان کی تاریخ کے پہلے سویلین صدر ہیں جو دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے۔

وہ اس سے پہلے 2008 سے 2013 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائزرہے تھے۔ وہ پہلے صدر تھے جنہوں نے اپنی آئینی مدت پوری کی تھی۔ اس کے علاوہ ان ہی کے عہد میں پیپلز پارٹی نے پہلی بار آئین کے مطابق حکومت کی ۔

اپنے دور صدارت میں آصف علی زرداری کے قابل ذکر فیصلوں میں اسمبلی کی معطلی کے اختیارات پارلیمان کو واپس کرنا، 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختاری بحال کرنا، فاٹا اصلاحات، آغاز حقوق بلوچستان اور نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے فارمولے کی از سر نو تشکیل، گلگت بلتستان کی خودمختاری اور صوبہ سرحد کو خیبر پختونخوا کا نام دینا شامل ہیں۔

پاکستان