اہم ترین

ایپل کے ایئرپوڈز پرو میں ہیئرنگ ایڈ موڈ متعارف کرانے کی تیاریاں

ایپل نے اپنے ایئرپوڈز میں صارفین کی قوت سماعت کو محفوظ بنانے کے لئے نیا ہیئرنگ ایڈ موڈ لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ایپل ایئرپوڈز آئی او ایس 18 (iOS 18 ) سے متعلق بحث کا بازار پہلے ہی گرم ہے۔ اسے آئی فون صارفین کے لیے سب سے بڑا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایپل ایک نیا فیچر لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو ایئر پوڈز پرو صارفین کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق امریکی ویب سائیٹس کے مطابق ایپل iOS 18 اپ ڈیٹ کے ساتھ AirPods Pro میں “ہیئرنگ ایڈ موڈ” متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے علاوہ ایپل اس سال AirPods Pro میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کرے گا۔

بلومبرگ کے مارک گرومین نے اپنے تازہ ترین نیوز لیٹر میں اس بات کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایپل کی توجہ اس سال AirPods Pro کے لیے ہارڈ ویئر کے بجائے سافٹ ویئر پر مرکوز ہوگی۔ ایپل کی پوری توجہ اس نئے ہیئرنگ ایڈ موڈ پر ہے۔

2021 میں ایپل نے Conversation Boost for AirPods Pro متعارف کرایا، جو بولنے والے کی آواز کو بڑھا دیتا ہے۔ یہ ان حالات میں مفید ہے جہاں آپ کو بات چیت کو واضح طور پر سننا مشکل ہو۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ لوگ AirPods Pro کے فیچرز کا موازنہ مہنگی ہیئرنگ ایڈز سے بھی کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت ایف ڈی اے کے نئے قواعد کے مطابق کچھ سماعت کے آلات بغیر کسی طبی معائنے یا آڈیولوجسٹ کے مشورے کے بغیر کاؤنٹر پر فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

آئی پوڈز کے نئے فیچر کے بارے میں ابھی زیادہ معلومات نہیں۔ تاہم اگر بلوم برگ کی رپورٹس کو صحیح مانا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایپل اپنے ایئر پوڈس میں سننے کی خصوصیات مزید بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کر رہا ہے۔

پاکستان