سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز تقریباً چھ سال بعد خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
احتساب عدالتوں نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو مقدمات کا سامنا نہ کرنے پر اشتہاری قرار دے دیا تھا۔ تاہم 8 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک عارضی طور پر معطل کر دیے تھے۔
عدالت سے کلیئرنس ملنے کے بعد دونوں بھائی 6 سال بعد لندن سے واپس لاہور پہنچے۔ انہیں انتہائی سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا لے جایا گیا۔۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں بیٹوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی۔ دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔