واٹس ایپ ہمیشہ کسی نہ کسی نئے فیچر پر کام کرتا رہتا ہے تاکہ اس کے صارفین کو اس پلیٹ فارم پر ہمیشہ کچھ نیا تجربہ حاصل ہو۔ اس بار واٹس ایپ نے اپنے ایک پرانے فیچر کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔ جس کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں تین سے زیادہ چیٹ باکسز یا گروپس کو پن کر سکیں گے۔
ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے بیٹا صارفین کے لیے اینڈرائیڈ 2.24.6.13 اپ ڈیٹ ورژن جاری کیا ہے۔ اس ورژن کے ذریعے صارفین کو ایک نیا فیچر ملے گا۔
اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، تو آپ کو زیادہ سے زیادہ تین چیٹس کو پن کرنے کا آپشن ملتا ہے، جس میں ذاتی چیٹس اور گروپ چیٹس دونوں شامل ہیں۔ تاہم، بہت سے ایسے صارفین ہیں جنہیں مجموعی طور پر تین سے زیادہ چیٹس کو پن کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے یہ نیا بیٹا ورژن جاری کیا ہے۔
اس اپ ڈیٹ کی آمد کے بعد صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں پرسنل چیٹس اور گروپس سمیت 3 سے زیادہ چیٹس کو پن کرسکیں گے۔
واٹس ایپ مستقبل قریب میں اس فیچر کو اپ ڈیٹس کے ذریعے متعارف کرانا شروع کردے گا۔ فی الحال یہ خصوصیت ابھی جانچ پڑتال کے مراحل میں ہے۔
کمپنی نے ابھی تک یہ تو بتایا کہ اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین زیادہ سے زیادہ کتنی چیٹس کو پن کرسکیں گے۔
چیٹس کو پن کرنے کے علاوہ، واٹس ایپ چینلز کو پن کرنے کے لیے ایک فیچر بھی تیار کر رہا ہے۔ واٹس ایپ چینل کو پن کرنے کے فیچر کی خبریں پہلے ہی آچکی ہیں تاہم ابھی تک اس فیچر کو رول آؤٹ نہیں کیا گیا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ پہلے چینلز کو پن کرنے اور پھر چیٹس کو پن کرنے کا فیچر متعارف کرائے گا۔