اہم ترین

تمام اسٹیک ہولڈرز ملکی سلامتی، استحکام کیلیے مل کر کام کریں.: آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلیے مل کر کام کریں.

یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ قائد اعظم کی دوراندیش قیادت نے جدوجہد سے آزاد ریاست قائم کی ہے، قیام پاکستان سے اب تک ملک مختلف نشیب وفراز سے گزرا، ماضی کی طرح آج بھی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں چین، سعودی عرب و دیگر ممالک نے ہماری مدد کی ہے۔جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کومختلف معاشی، سماجی، سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں بے روزگاری اورغربت جیسے بڑے چیلنجز ہیں۔ پاکستان نے مشکلات کے باوجود مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کیں۔آج ہم عہد کرتے ہیں پاکستان کی ترقی، سلامتی جان سے زیادہ عزیز رکھیں گے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، خطےمیں عدم استحکام کی وجہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہیں ۔، پاکستان تمام پڑوسی ملکوں سے امن اور بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے۔

پاکستان