اہم ترین

پاکستانی ماہرین کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے سیرت النبی ﷺ پر سیریز تیار

پاکستان اور سنگاپور کے لکھاریوں اور پروڈیوسرز نے رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ کے حوالے سے آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے پہلی ویب سیریز تیار کی ہے۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محمد، مرسی فار دی ملٹی ورس (Muhammad: The Mercy for the Mutliverse) کے نام سے تیار کی گئی یہ ویب سیریز 10 اقساط پر مشتمل ہے۔

ویب سیریز کی پہلی دو اقساط رمضان المبارک کے قبل ریلیز کی گئی ہے کہ جب کہ باقی 8 اقساط مسلم پرو ٌپر جاری کی جائے گی۔

قال باکس (Qalbox) اور مسلم (Muslim Pro ) کے باہمی اشتراک سے تیار کی گئی اس ویب سیریز کو تیار کرنے والے ماہرین کا تعلق پاکستان، سنگاپور، امریکہ اور برطانیہ سے ہے۔ لیکن زیادہ تر تکنیکی کام لاہور میں مکمل ہوا ہے۔

سیریز کی اسکرین رائٹر فاطمہ ستار بھی لاہور سے ہی تعلق رکھتی ہیں جب کہ پروڈیوسر عباس ارسلان ایک اور ویب سائیٹ قرآن اسکیپ (Quranscape) کے سربراہ ہیں۔

ویب سیریز سے متعلق عباس ارسلان نے بتایا کہ اس پراجیکٹ میں شامل ٹیم چاہتی تھی کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے اسلامی معلومات اور قصوں کو پیش کیا جائے کیونکہ آرٹیفیشل انٹیجنس انسانی خیالات کو تیزی سے حقیقت میں بدلنے جیسی منفرد صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان