اہم ترین

عامر بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار

عماد وسیم کے بعد اب فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

محمد عامر نے گزشتہ روز ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اب بھی میرا خواب ہے۔زندگی بعض اوقات ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں ہمیں اپنے فیصلوں پر غور کرنا پڑتا ہے۔

فاسٹ بولر نے لکھا کہ پی سی بی حکام کے ساتھ میری کچھ مثبت بات چیت ہوئی ہیں جس میں انہوں نے مجھے باعزت انداز میں محسوس کروایا کہ میری ضرورت ہے اور میں پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ میں یہ اپنے ملک کے لیے کر رہا ہوں جو میرے ذاتی فیصلے سے آگے ہے۔گرین جرسی پہننا اور اپنے ملک کی خدمت کرنا ہمیشہ سے میری سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔اپنی فیملی اور خیرخواہوں سے مشورے کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں۔

محمد عامر نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، انگلینڈ اور پھر ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ اس سے قبل وہ فٹنس کیمپ بھی جوائن کریں گے۔

پاکستان