اہم ترین

اگر زہریلا سانپ دوسرے کو کاٹ لے تو کیا ہوگا؟

اگر کوئی زہریلا سانپ کسی شخص کو کاٹ لے تو بروقت مناسب علاج نہ ملنے پر وہ شخص مر سکتا ہے۔ لیکن اگر ایک سانپ دوسرے سانپ کو کاٹ لے تو کیا ہوگا؟ اگر کبھی ایسا ہو جائے تو کیا ہوگا؟ کیا اس سے کسی سانپ کی موت ہو جائے گی یا ایک سانپ کا زہر دوسرے سانپ کو متاثر نہیں کرے گا؟

بھارتی فلموں میں ہم نے اکثر سانپوں کی لڑائی دیکھی ہے جس میں ایک سانپ دوسرے کو ہلاک کردیتا ہے۔ ایسے مناظر دیکھ کر عام انسان کو خیال آتا ہے کہ کیا سانپ نے دوسرے کو کاٹ کر اپنے زہر سے مارا ۔۔ اگر دونوں نے ایک دوسرے کو کاتا تو دونوں کیوں نہیں مرے۔۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زہر کی ایک قسم ایک دوسرے کو متاثر نہیں کرتی۔ یعنی اگر دونوں سانپ ایک ہی نسل کے ہوں اور دونوں ایک دوسرے کو کاٹ لیں تو ممکن ہے دونوں میں سے کسی کو کچھ نہ ہو ۔ تاہم اس کا اثر دونوں پر ضرور دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سانپ کا پورا جسم زہریلا نہیں ہوتا۔ زہر اس کے منہ میں موجود غدود میں محفوظ رہتا ہے۔ یعنی اگر سانپ کا زہر نکال کر اس کے دوران خون میں داخل کیا جائے تو اس کا اثر ضرور نظر آئے گا۔ لیکن اگر دونوں سانپ مختلف انواع کے ہوں اور ایک دوسرے کو کاٹ لیں تو زیادہ خطرناک زہر والا سانپ زندہ رہے گا اور کم زہر والا سانپ مر جائے گا۔

چند ماہ قبل آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں رہنے والا سانپ پکڑنے کے پیشے سے وابستہ میٹ ہیگن ایک خاتون کی فون کال پر اس کے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ سانپ نے اپنی گردن کا نچلا حصہ اپنے منہ میں دبا لیا تھا اور وہ مر چکا تھا۔ جب سائنسدانوں نے اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے اس کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ سانپ کی موت اس کے جسم میں اپنا زہر جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پاکستان