اہم ترین

آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا

بے نظیہر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کیسربراہی یں پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو والد کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 207 سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والی آصفہ بھٹو زرداری نے حلف لیا۔ جس کے بعد انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط بھی کیے۔

اس دوران تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے بازی کی، جس پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے جئے بھٹو کی صدائیں بلند کیں۔

کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا ہے۔ جس سے وہ خطاب کریں گے۔

پاکستان