اہم ترین

ایک ماہ آملہ کھائیں اور موٹاپا گھٹائیں

موٹاپے کو کئی بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے۔ اس لئے ہر کوئی اس سے بچنے یا چھٹکارے کی تگ و دو میں لگا نظر اتا ہے۔

وزن بڑھنے سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس سے فٹنس بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے اس سے بچنے کے لیے لوگ کھانے کی مقدار کم کرتے ہیں یا جسمانی سرگرمیاں بڑھا دیتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے لیے کھانا چھوڑنا اور پسینہ بہانا اب پرانے طریقے ہوچکے ۔ اب آپ صحیح خوراک، کیلوریز کی مقدار اور نارمل جسمانی سرگرمی سے آپ صرف 1 ماہ میں وزن کم کر سکتے ہیں۔

آملہ موٹاپا یا وزن میں کمی کے خواہشمندوں کی مدد کر سکتا ہے۔ اس سے آپ اپنا وزن تیزی سے کم اور اپنی فٹنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کے لیے ہماری روزمرہ خوراک میں فائبر میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ یہ نظام انہضام کو بہتر بنا کر چربی جلاتا ہے۔ آملہ کھانے سے پیٹ کی چربی تیزی سے کم ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی۔

اطبا کا کہنا ہے کہ آملہ کھٹا ہوتا ہے اس لیے لوگ اس کا رس پینا پسند کرتے ہیں لیکن اس سے فائبر نہیں ملتا اور وزن بھی کم نہیں ہوتا لیکن آملہ کی چائے زیادہ فائدہ مند ہے۔

اس کے لیے ایک برتن میں 4 کپ پانی، 1 چائے کا چمچ آملہ پاؤڈر اور 1 چائے کا چمچ خشک ادرک ڈالیں۔ اس آمیزے کو اتنا ابالیں کہ پانی صرف ایک کپ رہ جائے۔ اس کے بعد اسے گلاس میں نکال لیں۔ اس میں ہلکا کالا نمک اور شہد ملا کر پی لیں۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔

آملہ میں کرومیم پایا جاتا ہے جو کھانے کے بعد شوگر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو چہرے کی چمک بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔ یہ خون کے بہاؤ میں بھی مدد کرتا ہے جس سے چہرہ شاداب ہوتا ہے۔

پاکستان