اہم ترین

فلسطینیوں پر بمباری: اسرائیل کے ماہانہ فوجی اخراجات 4.70 ارب ڈالرز ہوگئے

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2023 کے آخر تک اسرائیل کے ماہانہ فوجی اخراجات دگنی سے زیادہ ہو کر 4.7 ارب ڈالر ہو گئے۔

دفاعی اخراجات اور اس کے اثرات سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے والے ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ برس (2023) کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 مں دنیا بھر کی ریاستوں نے جنگی ساز و سامان کی خریداری اور فوجی ضروریات پر 2443 ارب ڈالر خرچ کئے۔ یہ رقم 2022 کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات امریکا کے ہیں ۔ جس نے 917 ارب ڈالر خرچ کئے۔ اس طرح دنیا بھر کے مجموعی دفاعی اخراجات کا 37 فیصد امریکا کا ہے۔

امریکا اور عالمی طاقتوں کے سب سے قریبی حلیف اسرائیل کے فوجی اخراجاتا بھی دگنے ہوگئے ہیں۔ 2023 کے ابتدائی 9 ماہ اسرائیل کا ماہانہ دفاعی خرچہ 1.8 ارب ڈالر تھا جو کہ اکتوبر سے بڑھ کر 4.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان