اہم ترین

بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے درخواست پر گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنے فیصے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو سب جیل میں رکھنے کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم بھی قرار دیا ہے۔

پاکستان