اہم ترین

ایئر انڈیا کے پائلٹس کا احتجاج: پروازوں سے پہلے اجتماعی طبیعت خراب

بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کے پائلٹس نئے قواعد و ضوابط کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجتماعی طور پر بیماری کی چھٹی پر چلے گئے جس کی وجہ سے اندرون ملک اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن ٹھپ ہوگیا ہے۔

بھارت کی سب سے بڑی نجی کمپنی ٹاٹا نے چند برس قبل بحران کا شکار سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا خرید لی تھی۔ گزشتہ برس دو سال پہلے مقامی نجی کمپنی وسٹارا ایئر لائن کے ساتھ ایئر انڈیا کے انضمام کا اعلان کیا تھا ۔

گزشتہ ماہ وسٹارا ایئرلائن کو پائلٹس کی کمی کا سامنا تھا۔ جس پر ایئر انڈیا نے نئے قواعد و ضابط لاگو کئے۔ نئے ضابطے پائلٹس اور کیبن کریو کے لئے قابل قبول نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے لگ بھگ 300 سینئر کیبن کریو عین اس وقت بیماری کی چھٹی پر چلے گئے جب پروازیں اڑان بھرنے کے لئے بالکل تیار تھیں ۔ اس کے علاوہ عملے کے ارکان نے اپنے موبائل فونز بھی بند کر دیے ہیں۔

پائلٹس اور دیگر عملے کے نہ آنے سے صرف ایک دن میں ایئر انڈیا کی مقامی اور بین الاقوامی 86 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جس سے ناصرف مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ فضائی کمپنی کی ساکھ بھی داؤ پر لگ گئی ہے۔

ایئر انڈیا کے مطابق عملے کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اچانک کام پر کیوں نہیں آئے۔

پاکستان