اہم ترین

نئی تاریخ رقم : پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل

پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔

اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کا تیار کردہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو چین کے خلائی راکٹ چینگ ای سکس کی مدد سے چاند کے مدار پر بھیجا گیا تھا۔۔

پروگرام کے مطابق آئی کیوب قمر آج (8 مئی) کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 14 منٹ پر چاند کے مدار میں داخل ہو گیا۔

امریکا، روس، چین، جاپان، بھارت اور یورپی یونین نے چاند کے مدار میں اور چاند پر یا اس کے قریب اپنے مشن بھیجے ہیں۔ جب کہ جنوبی کوریا، لگزم برگ اور اٹلی کے بعد پاکستان دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے جس نے امریکی یا چینی راکٹ کے ذریعے اپنا سیٹلائٹ چاند کے مدار پر بھیجا ہے۔

ان کے علاوہ امریکی اور چینی راکٹوں کے سہارے چاند کے مدار تک جا چکے ہیں اور اب پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

سیٹلائٹ کے تمام نظام بالکل ٹھیک کام کررہے ہیں اور سیٹلائٹ آئی ایس ٹی کے کنٹرول روم سے رابطے میں ہے۔

‘آئی کیوب قمر’ مشن کی ٹیم کے رکن ڈاکٹر خرم کے مطابق چند بعد سیٹلائٹ اپنا کام شروع کرے گا۔ اور وہاں سے تصاویر بھجوائے گا۔ 3 ماہ تک فعال رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید اور سپارکو سمیت پراجیکٹ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ تکنیکی ترقی کے سفر کا بہت تاریخی لمحہ ہے، اس اہم کامیابی سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے بامقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

پاکستان