اہم ترین

آئر لینڈ سے ہارنا ناقابل قبول: محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو کہہ دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ آئر لینڈ جیسی ٹیم سے ٹی توئنٹی میچ ہارنا قوم کے لئے ناقابل قبول ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی توئنتی میچز کی سیریز جاری ہے۔ ڈبلی میں کھیلی جارہی اس سیریز کے پہلے میچ میں آئر لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سب کو چوکنا دیا۔۔ پاکستان شائقین کے لئے یہ ہار ناقابل قبول تھی۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں قوم کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

2 گھنٹے طویل ملاقات میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پیشہ وارانہ سوچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی اور کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ طرر عمل کی حامل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی باصلاحیت اور بہترین ہے، ٹیم میں بولنگ کا شعبہ بہت شاندار ہے لیکن فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں لیکن آئر لینڈ جیسی ٹیم سے ٹی توئنٹی میچ ہارنا قوم کے لئے ناقابل قبول ہے۔

پاکستان