اہم ترین

شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹیں

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹر نیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 300 وکٹیں لینے کا سنگ میل حاصل کرلیا۔۔

ڈبلن میں کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں شاہن شاہ آفریدی نے اپنی عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا ۔ اس دوران انہوں نے اپنی 300 انٹر نیشنل وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا

فاسٹ بولر نے تینوں فارمیٹس کے مجموعی طور پر 144 میچز میں شرکت کی اور یہ اعزاز حاصل کیا ۔

شاہین آفریدی 29 ٹیسٹ میچز میں 113 ، 53 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 104 جب کہ 63 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 84 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

ٹیسٹ میچز میں شاہین شاہ آفریدی وکٹیں لینے کی اوسط 26.71 ہے۔ وہ ایک اننگ میں 12 مرتبہ 4 جب کہ 4 مرتبہ 5 یا ااس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ایک روزہ بیئن لاقوام میچز میں شاہین آفریدی کی فی وکٹ اوسط 23.94 رنز ہے۔ وہ 6 مرتبہ 4 جب کہ 3 مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ وکتیں لے چکے ہیں۔

کرکٹ کے مختصر ترین مسلمہ فارمیٹ ٹی 20 میں شاہین شاہ آفریدی کا اوسط 21.14 ہے اور وہ 2 مرتبہ کسی بھی میچ میں 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگاچکے ہیں۔

پاکستان