بالغوں کی فلموں کی سابق اداکارہ اور بالی ووڈ میں اپنے رقص سے دھوم مچانے والی سنی لیون نے ایک میوزک چینل کے پروگرام میں کام کرنے کا معاوضہ 5 لاکھ بھارتی روپے فی قسط لیا ہے ۔ جو کہ پاکستان کرنسی میں 18 لاکھ روپے بنتا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون ان دنوں اپنی آنے والی فلم کینیڈی کے لیے سرخیوں میں ہیں۔ پربھو دیوا کی اس فلم میں وہ ہمیش ریشمیا کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
2012 میں سنی لیون نے پوجا بھٹ کی فلم ‘جسم 2’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گزشتہ 12 سال میں وہ جیک پاٹ، راگنی ایم ایم ایس 2، ایک پہلی لیلا، ون نائٹ اسٹینڈ اور تیرا انتظار میں نظر آئی ہیں۔ اس کے علاوہ سنی لیون نے کئی آئٹم سانگ میں بھی جلوے بکھیرے ہیں۔
سنی لیون معروف مویزک چینل کے پروگرام اسپلٹ ولا میں بھی کام کیا ہے ۔ جس میں انہوں نے ایک قسط کے 5 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔
اداکارہ کی دولت کی مجموعی مالیت کے بارے میں بات کریں تو اداکارہ کی دولت کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ سنی لیون ممبئی کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 16 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اداکارہ ہونے کے علاوہ سنی لیون ایک کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔ اداکارہ کا اسٹار سٹرک نام کا کاسمیٹک برانڈ ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ کے پاس کپڑوں کا ایک برانڈ بھی ہے۔اداکارہ کے لگژری کار کلیکشن کے بارے میں بات کریں تو ان کے گیراج میں بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز اور دیگر بین الاقوامی برانڈ کی گاڑیاں ہیں