اہم ترین

فخر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف 7 وکٹوں سے جیت

فخر زمان ، محمد رضوان اور اعظم خان کی بہترین بلے بازی کی بدولت پاکستان نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ہرا کر سیریز ایک ایک سے برار کردی۔

ڈبلن میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ۔ آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز مین 193 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ جسے پاکستانی بلے بازوں نے 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

آئر لینڈ کی بیٹنگ

آئرش اوپنرز نے اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور ابتدائی تین اوورز میں پاؤل اسٹرلنگ اور اینڈی بالبرنی آسانی سے شاٹس کھیلتے دکھائی دیے۔ شاہین آفریدی نے پاکستان کو پہلی کامیابی 29 کے مجموعی اسکور پر پاؤل اسٹرلنگ کی وکٹ لے کر دلائی، دوسری وکٹ بھی شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی۔ ان کا دوسرا شکار ان فارم بیٹر اینڈی بالبرنی بنے۔

اگلے ہی اوور میں نسیم شاہ نے ہیری ٹیکٹر کو ایک کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا تاہم یہ نو بال ہوگئی اور ہیری ٹیکٹر کو میچ میں نئی زندگی مل گئی۔ جس کا انہوں نے پورا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے لورکان ٹکر کے ساتھ 47 گیندوں پر 62 رنز کی شراکت قائم کی۔

12ویں اوور کی تیسری گیند پر ہیری ٹیکٹر عباس آفریدی کی گیند پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد کرٹس کیمفر اور لورکان ٹکر نے ٹیم پر دباؤ آنے نہ دیا ۔

پاکستان کو چوتھی کامیابی 16ویں اوور میں ملی جب کرٹس کیمفر 32 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو پانچویں وکٹ کے لیے بھی زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا جس کے بعد جورج ڈوکریل 15 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں لورکان ٹکر بھی 51 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر میدان چھوڑ گئے۔

پاکستان کو ساتویں وکٹ مارک اڈائر کی ملی جو 165 کے ٹیم اسکور پر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز

194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا۔ صائم ایوب صرف 6 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ بابر اعظم تو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ 13 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوچکے تھے۔

جس کے بعد رضوان اور فخر نے بھرپور طریقے سے آئرش بولرز کو کھیلا اور تیسری وکٹ پر78 گیندوں پر 140 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی۔ دونون کھلاڑیوں کا آئرش فیلڈرز نے بھی دو آسان کیچ گرا کر بھرپور ساتھ دیا۔

ٹیم کے 153 کے سکور پر فخر زمان 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اعظم خان نے لاٹھی چارج کردیا۔ انہوں نے 10 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے 17ویں اوورز مین ہی ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان