امریکا میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے شیئرہولڈرز نے ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک کے لیے 56 ارب ڈالر کے ‘پے پیکج’ کی منظوری دے دی۔
فرانس 24 کے مطابق ٹیکساس کے شہر آسٹن میں کمپنی کے سالانہ اجلاس کے دوران امریکہ کی کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے ‘پے پیکج’ یعنی تنخواہ یا معاوضے کی منظوری دی گئی۔
ایلون مسک نے 2018 کے اسٹاک آپشن کمپنسیشن پیکج کی منظوری کے لیے شیئرہولڈرز کے درکار ووٹ حاصل کیے۔
اس موقع پر انہوں نے شیئر ہولڈرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیسلا کے لیے ایک نیا باب نہیں کھول رہے ہیں۔ ہم ایک نئی کتاب شروع کر رہے ہیں۔ کمپنی جلد ہی ’حیران کن تبدیلی‘ کا اعلان کرے گی۔
شیئر ہولڈرز کی جانب سے منظوری کے باوجود یہ واضح نہیں کہ ایلون مسک کو اتنا بڑا تنخواہ پیکیج مل بھی جائے گا۔ کیوانکہ ابھی یہ معاملہ عدالت مں ہے اور رواں برس جنوری میں ایک عدالت اسے مسترد کررچکی ہے۔