اہم ترین

ترپتی کو چائے بھی نہیں ملتی تھی پھر اینیمل کے بعد سب بدل گیا: ساتھی اداکار کا تبصرہ

اینیمل میں اپنی بولڈ اداکاری کے بعد ترپتی دیمری بالی ووڈ کی نئی اسٹار بن چکی ہیں لیکن اس سے پہلے ان کے ساتھ کتنا تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا تھا یہ ان کی آنے والی فلم کے ہیرو سدھانت چترویدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ترپتی ڈمری ان دنوں اپنی فلم بیڈ نیوز کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ترپتی اور وکی کوشل مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ۔

اینیمل کی کامیابی کے ببعد سے ترپتی بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک بن گئی ہیں۔ اس کی مقبولیت بہت بڑھ گئی ہے۔ لیکن ایک وقت تھا جب لوگ ترپتی سے بہت برا برتاؤ کرتے تھے۔

اس ساری صورت حال کے بارے میں اداکار سدھانت چترویدی نے ایک انٹرویو میں بڑی تفصیل سے بتایا ہے۔ ترپتی ڈمری جلد ہی دھڑک 2 میں سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

ایک انٹرویو میں سدھانت چترویدی نے بتایا کہ وہ ترپتی کو پہلے سے جانتے تھے۔ یہ دونوں لیلیٰ مجنوں میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے اور انہیں مجنوں کے کردار کے لیے شارٹ لسٹ بھی کیا گیا تھا۔ لیکن بعد میں یہ کردار اویناش تیواری کے پاس چلا گیا۔

سدھانت کا کہنا تھا کہ ہم دسمبر میں شوٹنگ کر رہے تھے۔ اسی وقت اینیمل ریلیز ہوئی تھی۔ ہم دونوں ایک ساتھ پہلے دن کا آخری شو دیکھنے گئے۔ دیپتی سے اینیمل کی کامیابی کے بعد لوگوں کا رویہ ہی بدل گیا۔ لوگوں کا ردعمل بہت عجیب تھا۔

سدھانت چترویدی نے بتایا کہ دھڑک 2 کی شوٹنگ کے دوران دیپتی سیٹ پر چائے مانگتی تو کوئی سنتا ہی نہیں تھا۔ لیکن لوگ پوچھنے لگے کہ کیسی چائے پئیں گی ۔

پاکستان