اہم ترین

رات کو سونے سے پہلے پانی پینے سے ہارٹ اٹیک نہیں ہوتا: کتنا سچ کتنا جھوٹ؟

بیماریوں کے شکار افراد کے لیے رات کو مکمل نیند لینا بہت ضروری ہے۔ ایسی حالت میں پانی پینے سے انہیں کثرت سے پیشاب آتا ہے اور ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔ نیند کی کمی دل کی بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول میں اضافہ اور وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ رات کو سونے سے پہلے پانی پینا دل کے دورے کا خطرہ کم کرتا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ اس میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ ۔۔۔

امریکی ویب سائیٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانی پینا صحت مند رہنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے، پانی پینا بہت فائدہ مند ہے۔ پانی کی مناسب مقدار جسم سے فاضل اور فاسد مرکبات باہر نکالنے میں مدد دیتی ہے ۔

ہر طریقہ علاج کے ماہرین کی یہ متفقہ رائے ہے کہ انسان کو دن میں وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے۔

رات کو سونے سے پہلے پانی پینے کے حوالے سے طرح طرح کے مشورے دیئے جاتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ رات کو سونے سے پہلے پانی پینے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے پانی پینا ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم نہیں کرتا ۔ درحقیقت شوگر، گردے، مائیگرین اور دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو سونے سے پہلے زیادہ پانی نہیں پینا چاہیے۔

پاکستان