کریتی سینن کو فلم انڈسٹری کا حصہ بنے ایک دہائی ہو چکی ہے اور اس نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ کریتی جتنی چاہیں مقبول ہو گئی ہیں، وہ اپنے خاندان کے بہت قریب ہیں۔
کریتی سینن نے ٹائیگر شراف کے ساتھ 2014 میں بالی ووڈ میں فلم ‘ہیروپنتی’ سے ڈیبیو کیا۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران کریتی سینن نے اپنی اداکاری کے بل بوتے پر نام بنایا ہے۔انہوں نے جس جذبے کے ساتھ ہر فلم میں کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ اپنے کام اور جذبے ہی کی بدولت 2023 میں وہ بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈز نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔
گزشتہ برس سے اب تک ان کی فلموں’کریو’، ‘تیری بات میں ایسا الجھا جیا’ اور ‘بھیڑیا’ بڑی اسکرین پر اپنا اثر دکھانے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی اچھی فین فالوونگ ہے۔
ایک جانب جہاں کامیابیاں ان کے قدم چوم رہی ہیں تو وہیں وہ اپنے خاندان کے بہت قریب ہیں۔ کریتی سینن اس حوالے سے خود کو بہت خوش قسمت بھی سمجھتی ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے خاندانی پس منظر کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے آتی ہوں۔ لیکن پھر بھی انہیں کبھی کام کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کا اور ان کے والد کا مشترکہ بینک اکاؤنٹ ہے، انہیں نہیں معلوم کہ اس میں سے کتنی رقم آتی اور جاتی ہے۔
کریتی نے گزشتہ سال نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔ جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ اس احساس کو لفظوں میں بیان کرنا آسان نہیں ہے۔
بالی ووڈ میں کام کی بات کریں تو کریتی جلد ہی ‘دو پتی’ میں نظر آئیں گی۔ اس کی پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہیں اور اس فلم میں ان کے ساتھ کاجول بھی ہوں گی ۔