اہم ترین

ٹیلی گرام کے سربراہ پاول دروف فرانس میں گرفتار

انسٹنٹ میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام کے سربراہ پاول دروف کو فرانس میں گرفتار کرلیا گیا ۔۔

فرانس 24 کے مطابق روسی نژاد کاروباری شخصیت اور ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دروف کو بوجیہ ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ آذر بائیجان کے دارالحکومت باکو سے اپنے نجی طیارے کے ذریعے وہاں پہنچے تھے۔

پاول دروف پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مجرمانہ استعمال کو روکنے کے لیے کارروائی کرنے میں ناکام رہنے کا الزام ہے۔

فرانس میں نابالغوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے آفمین نے دھوکہ دہی، منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور دہشت گردی کو فروغ دینے سمیت مبینہ جرائم کی ابتدائی تفتیش میں پاول دروف کے لیے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

دبئی سے آپریٹ کی جانے والی ٹیلی گرام کو امریکی ملکیت والے ان پلیٹ فارمز کا بہترین متبادل سمجھا جاتا ہے جن پر صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو اپنے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیلی گرام انتظامیہ معلومات اور صارفین کا ڈیٹا کسی بھی ادارے کو نہ دینے پر سختی سے کاربند ہے۔ اس کی مثال 2014 میں اس وقت سامنے آئی تھی جب پاول دروف کو اپنی گزشتہ ایپ ڈی کے کا ڈیٹا روسی حکام کو نہ دینے پر جلا وطنی اختیار کرنا پڑی تھی۔ ڈی کے فروخت کرنے سے قبل ہی پاول دروف نے 2013 میں ٹیلی گرام کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان