اہم ترین

مسئلہ فلسطین کے حل پر سوال اٹھانے والے اسرائیل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں: جرمنی

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سوال اٹھانے والے اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے لئے جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئی ہیں۔ جس کے بعد وہ اردن، اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کا بھی دورہ کریں گی۔

جرمن ویب سائیٹ کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے انالینا بیئربوک کا مشرق وسطیٰ کا گیارہواں اور اسرائیل کا نواں دورہ ہے۔

جرمن وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیےفریقوں کے درمیان معاہدے کے لئے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

اپنے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر بات چیت سے مزید انکار نہیں کرنا چاہیے۔اسرائیلی حکومت کے وہ ارکان جو دو ریاستی حل پر سوال اٹھاتے ہیں وہ اپنے قول و فعل سے اسرائیل کے طویل مدتی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

پاکستان