اہم ترین

پاکستان کی خراب پیس بیٹری؛ وسیم تاحال ان فٹ، احسان اللہ کا ری ہیب بھی جاری

پاکستان کی خراب پیس بیٹری اب تک بحال نہ ہوسکی۔ وسیم جونیئر تاحال کمر کی تکلیف سے جان نہیں چھرا سکے جب کہ احسان اللہ کا ری ہیب بھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے پیس اٹیک کی کمک سمجھے جانے والے حسن علی ، حمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور احسان اللہ تاحال فٹنس مسائل پر قابو نہیں پاسکے۔

انگلینڈ میں کرکٹر حسن علی کی کہنی کی سرجری ہوگئی لیکن مزید کچھ روز انگلینڈ میں قیام کریں گے پی سی بی میڈیکل پینل رپورٹ موصول ہوتے ہی حسن علی کا ری ہیب تشکیل دے گا۔

فاسٹ باولر محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور احسان اللہ کا ری ہیب بھی جاری ہے۔ تینوں فاسٹ باولرز کو تاحال باولنگ کرنے کی اجازت نہیں

احسان اللہ اپنے آبائی علاقے میں فزیو تھرایسٹ کی نگرانی میں ہلکی ورزشیں کر رہے ہیں۔ انہیں انجری سے صحت یاب ہونے میں 6 ماہ سے ایک سال لگ سکتا ہے۔

میڈیکل پینل نے ارشد اقبال کی ٹخنے کی انجری کا قطر سے معائنہ بھی کرالیا ہے، غیرملکی آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ کی تجاویز پر پی سی بی نے ری ہیب پروگرام تشکیل دیا ہے

بیک انجری کا شکار محمد وسیم جونیئر بھی ابھی تک مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے، پی سی بی میڈیکل آئندہ ہفتے احسان اللہ، ارشد اقبال اور وسیم جونیئر کی انجری کا جائزہ لے گا، پی سی بی میڈیکل پینل میں پروفیسر رانا دلاویز، پروفیسر جاوید اکرم اور ڈاکٹر ممریز شامل ہیں۔

پاکستان