اہم ترین

سلمان خان نے پھر ملیں گے میں ایڈز کے مریض کا کردار نبھانے کا معاوضہ کتنا لیا؟

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دشمنی بھی پوری کرتے ہیں اور دوستی بھی۔ دوستی نبھانے کے لئے 20 سال پہلے کیا گیا کام فلم پروڈیوسر شیلیندر سنگھ نے اب بتایا ہے۔

بالی ووٖ فلم پھر ملیں گے 2004 میں ریلیز کی گئی تھی۔ یہ ہالی ووڈ کی فلم فلاڈیلفیا سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔ اس میں شلپا شیٹی اور ابھیشیک بچن کے ساتھ سلمان خان نے اہم کردار نبھائے تھے۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر شیلیندر سنگھ نے 2004 میں ریلیز فلم پھر ملیں گے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کا دل بہت بڑا ہے۔ پھر ملیں گے کے لئے جب کوئی اداکار حامی نہیں بھر رہا تھا تب سلمان خان نے وہ کردار نبھایا۔

شیلیندر سنگھ نے مزید کہا کہ سلمان خان اس وقت بھی اور اب بھی بالی ووڈ میں سب سے بڑے یوتھ آئیکون ہیں۔ وہ سپر اسٹار ہونے کے باوجود ایسی فلم میں کام کرنے کو تیار تھے جس کی کہانی ایڈز کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں وہ ایچ آئی وی پازیٹیو ہوکر مر جاتے ہیں ہو جاتا ہے ۔ اس فلم کو کئی اداکاروں نے مسترد کیا اور پھر سلمان خان نے اس پر رضامندی ظاہر کی۔

فلم پروڈیوسر نے مزید کہا کہ سلمان خان نے ایچ آئی وی مریض کے کردار کے لیے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔

پاکستان