اہم ترین

غزہ میں ایک ا ور اسکول میں موجود پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ: متعدد افراد شہید

غزہ شہر میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے ایک اور اسکول پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 7 افراد شہید ہوگئے۔

اے ایف پی کے مطابق اتوار کی صبح اسرائیل نے غزہ کے کفر قاسم اسکول پر بمباری کی۔

غزہ میں وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی کارروائی میں 7 افراد شہید ہوئے۔ حماس کے زیرانتظام پبلک ورکس اینڈ ہاؤسنگ کی وزارت کے ڈائریکٹر ماجد صالح بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس حملے میں حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران مکمل فضائی نگرانی کی گئی اور شہریوں کو نقصان کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں ابب تک 7 اکتوبر سے شہید ہونے والوں کی تعداد 41ہزار431 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 95 ہزار 818 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

پاکستان