بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے مداحوں کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے اپنی نئی فلم بھول بھلیاں 3 کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کتردیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے تقریباً 13 سال پر محیط اپنے کیریئر میں کئی بہترین فلمیں دی ہیں اور اب ان کا شمار ہندی سنیما کے ٹاپ اسٹارز میں ہوتا ہے۔
کارتک آریان آخری بار فلم ‘چندو چیمپئن’ میں بڑے پردے پر نظر آئے تھے۔ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی لیکن کارتک آریaن کے کام اور ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔ اب کارتک کے مداح ان کی آنے والی فلم ‘بھول بھولیا 3’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے کارتک نے فلم کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
بھول بھولیا 2 کارتک آریان کے کیرئیر کی اب تک کی سب سے کامایب فلم کہی جاتی ہے ۔ کارتک نے انسٹاگرام پر فلم کے نئے پوسٹر کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔
کارتک آریان نے انسٹاگرام پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اس میں ایک بڑا دروازہ نظر آرہا ہے اور وہ بند ہے۔ اداکار نے اس کے ساتھ لکھا ہے، ‘اس دیوالی پر دروازہ کھلے گا، بھول بھولیا 3۔’
کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں 3 کا باکس آفس پر ٹکراؤ اجے دیوگن کی ‘سنگھم اگین’ سے ہوگا۔ فلم میں کارتک کے ساتھ ترپتی ڈمری اور ودیا بالن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کی ہدایات انیس بزمی نے دی ہیں۔