اہم ترین

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلےمیچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 اکتوبر سے 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز شروع ہورہی ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے لئے انگلینڈ کے گزشتہ روز ہی اپنے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا تھا ۔ پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان آج کردیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولر عامر جمال ، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جب کہ ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ ابرار احمد میدان میں اترے گی۔

ٹیم کے کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق ، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان