اہم ترین

اسرائیل کی ایران کو غزہ اور بیروت جیسا حال کرنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر غور کر رہا ہے تو اس کا حال غزہ یا بیروت جیسا کردیا جائے گا۔

فرانس 24 کے مطابق یوو گیلنٹ نے اپنے بیان میں ایران کی جانب سے چند روز قبل کئے گئے میزائل حملے پر کہا ہے کہ اس حملے سے اسرائیلی فضائیہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

صیہونی ریاست کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، نہ ہی کسی فضائی بیڑے کی ترتیب میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے۔

یوو گیلنٹ نے کہا کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ نقصان پہنچانے کی کوشش کرکے ہمیں اپنی کارروائیوں سے روک سکتا ہے وہ غزہ اور بیروت میں ہماری کامیابیوں کر ایک بار پھر دیکھ لے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم دفاع اور جارحیت دونوں ہی معاملوں میں مضبوط ہیں۔ ہم وقت، جگہ اور طریقے کا انتخاب خود کرتے ہیں۔ یہ چیزیں ہمارے لیے صرف بیان نہیں بلکہ منظم منصوبہ بندی کے کے ساتھ کیا گیا کام ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد لبنان سے ملحق سرحدی علاقوں میں فوجی چوکیوں کا دورہ کیا ہے۔

پاکستان