اہم ترین

گلیکسی ایس 25 میں آئی فون جیسا انٹر فیس، سوشل میڈیا میں سام سنگ پر تنقید

سام سنگ کے صارفین نئی اسمارٹ فون سیریز گلیکسی ایس 25 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ کمپنی کی اب تک کی سب سے جدید اسمارٹ فون سیریز ہوگی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی لیکس بھی آ رہی ہیں۔ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ اپنے نئے فون کے ساتھ ایپل جیسا روپ دکھانے والا ہے۔

نئی لیکس میں گلیکسی ایس 25 نیا یوزر انٹرفیس ایپل آئی فون جیسا بتایا جارہا ہے۔ جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ٹیکنالوجی کی خبروں سے متعلق بین الاقوامی ویب سائٹ ٹیک لیکر نے اس حوالے سے معلومات شیئر کی ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ پریمیم گلیکسی ایس 25 الٹرا پریمئیم سام سنگ اینڈرائیڈ 15 اوورلے کے ساتھ ہوگا۔ اس میں ایک نیا کنٹرول سینٹر بھی شامل ہے۔

اس کے لئے یو آئی 7 کنٹرول سینٹر کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ آئی فون کی طرح لگتا ہے۔ اس میں ایک جیسے کنٹرول ویجیٹ سائز کے ساتھ اسپلٹ نوٹی فکیشن بھی ہے۔

لیک کے مطابق یو آئی 7 ون کے ایپ ڈراور، ہوم اسکرین اور سیٹنگز ایپ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بیٹری انڈیکیٹر اور کیمرہ ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں نیچے کی طرف کنٹرولز رکھے گئے ہیں۔

کہا جارہا ہے سام سنگ اپنے نئے موبائل فون میں اے آئی خصوصیات پر زیادہ زور دے رہا ہے۔ گلیکسی ایس 25 میں بھی کئی اے آئی فیچر شامل ہوں گے۔

پاکستان