اہم ترین

شان مسعود ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کے ناکام ترین کپتان

ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد شان مسعود قومی کرکٹ ٹیم کے واحد کپتان بن گئے ہیں جن کی قیادت میں پاکستان کو مسلسل 6 میچوں شکست ہوئی ہے جن میں دو کلین سوئپ بھی ہیں۔

شان مسعود کو گزشتہ برس ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

ان کا پہلا امتحان دورہ آسٹریلیا تھا۔ جن میں وہ ناکام ہوئے۔ ان کی قیادت میں پاکستان کو کلین سوئپ کی ہزیمت برداشت کرنی پڑی۔

آسٹریلیا کے بعد انہیں ان کا اگلا معرکہ بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز تھی۔ اس سے قبل پاکستان کبھی بنگلا دیش سے نہیں ہارا تھا۔ لیکن ان کی قیادت میں پاکستان کو بنگلا دیش نے دونوں میچوں میں بدترین شکست سے دوچار کیا۔

کینگرو اور بنگال ٹائیگرز کے بعد شان مسعود کی قیادت کی قیادت میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں بھی پاکستان کو اننگز اور 47 رنز کی تاریخی شکست ہوئی ہے۔ اس طرح ناصرف پاکستان خراب ترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے بلکہ شان مسعود وہ پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں جن کی قیادت میں پاکستان کو لگاتار 6 ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان