شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23واں سربراہی اجلاس آج سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔
تنظیم کے رکن ممالک روس، چین، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں منگولیا کے وزیراعظم بطور مبصر جب کہ ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہیں۔
منگل کی شب وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔وزیراعظم نے عشائیے میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کا خود استقبال کیا۔
بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ وزیراعظم اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان روایتی انداز میں مصافحہ اور چند رسمی کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔