اہم ترین

ملتان ٹیسٹ: پاکستان جیت سے 8 وکٹیں دور، انگلینڈ کو مزید 261 رنز درکار

ملتان ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔۔ پاکستان جیت سے 8 وکٹیں دور ہے جب کہ انگلینڈ کو مزید 261 رنز درکار ہے۔۔۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے دن پاکستان اپنی دوسری اننگ میں تیسرے روز پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جب کہ انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔

انگلینڈ کی پہلی اننگ

تیسرے دن انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز شروع کی ۔ لیکن کوئی کھلاڑی زیادہ دیر ٹھہر نہ سکا۔ پوری ٹیم 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

اسپنر ساجد خان 7 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، جبکہ نعمان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی بیٹنگ:

پاکستان ٹیم کا دوسری اننگز میں حال بھی زیادہ اچھا نہیں تھا۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں کی بھی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح انگلینڈ کو جیت کے لئے 297 رنز کا ہدف ملا۔

دوسری اننگز میں بھی سلمان علی آغا نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سعود شکیل نے 31، کامران غلام نے 26، محمد رضوان نے 23، صائم ایوب اور ساجد خان نے 22، 22 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی بیٹنگ

مشکل وکٹ پر 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش کھلاڑی مشکلات کا شکار نظر آئے۔ پہلی اننگز میں سینچری بنانے والے بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ زیک کرالی صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک اولی پاپ 21 اور جو روٹ 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

جمعے کو انگلینڈ 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔ پاکستان جیت سے 8 وکٹیں دور ہے جب کہ انگلینڈ کو مزید 261 رنز درکار ہیں۔۔۔

پاکستان