اہم ترین

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم اپنے ہی بنائے اسپن جال میں پھنسنے لگی؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ اپنی پہلی انننگز میں 267 رنز پر آؒ آؤٹ ہوگئی جب کہ پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ابتدا میں تو یہ فیصلہ سود نظر آیا لیکن جلد ہی پاکستانی بولر حاوی ہوگئے۔

زیک کرالی اور بین ڈکیٹ نے 56 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کی۔ 56 رنز پر پاکستان کو پہلی کامیابی ملی۔ جب زیک کرالی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری، اس کے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

انگلینڈ کی آدھی ٹیم 98 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس وقت جیمی اسمتھ نے پہلے بین اسٹوکس کے ساتھ اسکور 118 رنز پر پہنچایا۔ اس مرحلے میں بین اسٹوکس کی ہمت جواب دے گئی ۔ وہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

اس کے بعد گس ایٹکنسن نے جیمی اسمتھ کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 225 رنز پہنچایا۔ ایٹکنسن39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری طرف جیمی اسمتھ اسکور بناتے رہے اور ٹیم کا اسکور 243 رنز پر پہنچا تو وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی نویں وکٹ 258 رنز اور آخری وکٹ 267 رنز پر گری۔

ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان بھی اسپن جال میں پھنسنے لگا

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز انتہائی پرسکون انداز میں اننگز کو آگے لے جارہے تھے کہ 35 کے اسکور پر عبداللہ شفیق آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 14 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 43 پر گری ۔ صائم ایوب آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھی۔ انہوں نے 19 رنز بنائے۔

گزشتہ ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے کامران غلام اس مرتبہ ناکام ہوگئے اور صرف 3 رنز بناسکے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 46 رنز تھا۔

ایسے وقت میں کپتان شان مسعود اور نائب کپتان نے پاکستان کی مشکلات میں گھری بیٹنگ لائن کو سنبھلانے کا بیڑا اٹھایا۔ کھیل ختم ہونے تک دونوں ہی کریز پر رہے۔

میچ کے دوسدرے دن پاکستان 73 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔ کریز پر شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

پاکستان