اہم ترین

پاکستان کی راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح، برسوں بعد ہوم سیریز جیت لی

پاکستان نے انگلینڈ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز بھی جیت لی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا۔

کھیل کے آغاز میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز پر دوبارہ شروع کی۔

نعمان علی نے ہیری بروک کو 26 جبکہ بین سٹوکس کو 3 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ دن کی تیسرے وکٹ ساجد خان نے جیمی اسمتھ کو تین رنز پر آؤٹ کر کے حاصل کی۔

جو روٹ نے ٹیم کی اننگز کو تھوڑا سہارا فراہم کیا لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہر نہیں سکے اور 33 رنز پر نعمان علی کا شکار بنے۔

ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 267 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں پاکستان اپنی پہلی باری میں 344 بناکر آؤٹ ہوگیا تھا۔

انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 77 رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کی تھی۔ اور پوری ٹیم صرف 112 رنز ہی بناسکی ۔۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 جب کہ ساجد خان نے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے

انگلینڈ نے پاکستان کو میچ اور سیریز کی جیت کے لئے 36 رنز کا ہدف دیا۔ جسے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔

پاکستان