اہم ترین

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں کئی سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ دو ماہ کے دوران آسٹریلیا اور زمبابوے کا دورہ کرے گی۔۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 4 سے 10 نومبر تک 3 ون ڈے انٹرنیشنل جب کہ 14 سے 18 نومبر تک ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی اسکواڈ

دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین ، حسیب اللہ، محمد عرفان خان اور نسیم شاہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

کینگروز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور جہانداد خان شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں

زمبابوے کے خلاف اسکواڈ

آسٹریلیا کے بعد پاکستان افریقی کرکٹنگ نیشن زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔

زمبابوے کے خلاف وزائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل نہیں ہوں گے۔

پاکستان