پاکستان کرکٹ بورڈ نے محدود اوورز کی کرکٹ کے دونوں فارمیٹس کے لئے محمد رضوان کو قومی کرکٹ تیم کا نیا ککپتان مقرر کردیا ہے۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ بابر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ہیں۔ ہم چاہتے ہیں بابراعظم فارم میں واپس آئے، وہ کپتانی نہیں بلکہ اپنی کارکردگی پر توجہ دینا چاہتے ہیں، ہم اُن کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان جب کہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔امید ہے کہ رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر عالمی سطح پر مضبوط ہو گی۔
چیئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے، کس کے خلاف کیسے جانا ہے اس کے لئے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ہم سنتے تھے کہ معیاری پچز نہیں بنتیں، اگر معلومات ہوں اور محنت کی جائے تو ہدف پورا ہوسکتا ہے۔ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی سلیکشن کمیٹی نے بہت محنت کی۔
اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح نوجوان کھلاڑی کو بین الالقوامی معیار تک لے جانا ہے، ٹیم میں نوجوانوں کے ساتھ تجربہ کار بھی ہونے چاہیئں ، ہماری توجہ طویل المدتی ہے