اہم ترین

ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریہ کیار مس یونیورس منتخب

ڈنمارک کی 21 سالہ دوشیزہ وکٹوریہ کیار مس یونیورس 2024 منتخب ہوگئی ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق مس یونیورس کا 73 واں سالانہ مقابلہ میکسیکو سٹی میں منعقد ہوا ۔ جس میں21 سالہ رقاصہ ، کاروباری شخصیت اور جانوروں کے حقوق کی کارکن وکٹوریہ کیار نے دنیا بھر سے آئیں 120 سے زائد حسیناؤں کو شکست دی ۔

نائجیریا کی قانون کی طالبہ چیڈیما ادیتشینا دوسرے نمبر پر آئیں ، اس کے بعد میکسیکو کی ماریہ فرنانڈا بیلٹرین ، تھائی لینڈ کی سوچتا چوانگری اور وینزویلا کی الیانا مارکیز تھیں۔

چیڈیما ادیتشینا اس سے قبل مس ساؤتھ افریقہ کی فائنلسٹ تھیں ، شہریت کے تنازع کی وجہ سے وہ نائیجیریا کی نمائندگی کرنے پر مجبور ہوگئیں ۔

28 سالہ مارکیز نے رواں برس مس وینیزویلا کا تاج پہننے والی پہلی ماں کے طور پر تاریخ رقم کی تھی ۔

2023 کے مقابلے میں شادی شدہ ، پلس سائز اور ٹرانسجینڈر مدمقابل شامل ہونے کے بعد اس سال 28 سال سے زیادہ عمر کی نمایاں خواتین بھی حصہ بنیں تھیں۔

مالٹا کی بیٹریس جویا 40 سال کی عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچنے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون بنیں ۔

پاکستان