نیدر لینڈز نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو یا اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یواو گیلینت ان کے ملک میں آئے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
الجزیرہ کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے ملک کے منتخب ایوان نمائندگان میں عالمی عدالت انصاف کے حکم پر تبادلہ خیال کیا کہ نیدر لینڈز آئی سی سی کے تمام فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کرتا ہے۔
کیسپر ویلڈکیمپ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیدرلینڈز ضرورت پڑنے پر نیتن یاہو کے خلاف آئی سی سی کی طرف سے جاری گرفتاری کے وارنٹ پر کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے ۔اگر اسرائیلی رہنما ان کی سرزمین پر آتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز نیتن یاہو ، گیلینٹ اور دیف کے ساتھ “غیر ضروری” رابطے سے بھی گریز کرے گا ۔