اہم ترین

پولیس گھر کا محاصرہ کر چکی، شاید یہ گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  پولیس  نے میرے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ میری گرفتاری سے سابق وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں تقریر کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔پہلے آخری ٹوئٹ ہو۔

سابق وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں تقریر کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے  آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے تیس سے  چالیس  دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں۔  ان دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف  ایک غیر ریاستی عنصر بنتی جارہی ہے اورعمران خان گزشتہ ایک سال سے اعلی فوجی قیادت کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے نو مئی کو عسکری و فوجی املاک کو نقصان پہنچایا، ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس ملک میں عمران خان کے لیے کوئی قانون  ہی نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق فوجی عمارات پر حملہ کرنے والے تیس سے 40 ملزمان زمان پارک میں روپوش ہیں۔ اور جناح ہاؤس پر حملے کے دوران یہ ملزمان زمان پارک سے رابطے میں تھے۔  پی ٹی آئی  اگلے 24 گھنٹوں میں زمان پارک میں چھپے دہشت گردوں کو قانون کے حوالے کرے 

پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں  اس بابت پولیس کا کہنا ہے کہ راستے پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی رہائش گاہ جانے سے روکنے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔

تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے زمان پارک اور اس کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان