اہم ترین

ٹوئٹر بھی یو ٹیوب کے نقش قدم پر، اہم فیچرز متعارف

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر گزشہ ایک سال سے تو اپنے  نئے مالک ایلون مسک کی وجہ سے خبروں میں رہا جن میں سے زیادہ تر منفی تھی، لیکن ٹوئٹر کی نئی سی ای اوکی آمد کے بعد ٹوئٹرز کی جانب سے منفرد فیچرز پیش کیے جارہے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق ٹوئٹر میں جو نیا فیچر پیش کیا گیا ہے وہ اس کے صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔  ٹوئٹر کی جانب سے  اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیو کو کنٹرول کرنےکا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی ویڈیو کی اسپیڈ کو کنٹرول کرنے کے ساتھ اس پر اپناری ایکشن بھی دے سکتے ہیں۔  اس سے قبل ٹوئٹر نے صرف بلیو ٹک کے حامل صارفین کو طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صارفین ٹوئٹر ایپ کے  اندر دیے گئے ویڈیو پلیئر کی مدد سے اس فیچر کو موثر طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔  جب کہ کچھ ٹپسٹر کے مطابق  ٹوئٹر یوٹیوب اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مسابقت کے لیے مختصر ویڈیو کے حوالے سے مزید فیچرز متعارف کرانے کا متمنی ہے۔

پاکستان