اہم ترین

سپریم کورٹ نے ” آڈیو لیکس انکوائری کمیشن” کے قیام کو کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کے  19 مئی کے نوٹیفیکیشن  پر عمل درآمد کو روکتے ہوئے  آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے قیام کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے محفوظ شدہ فیصلے میں  کمیشن کو کام سے روکتے ہوئے انکوائری کمیشن کے 22 مئی کے احکامت کے خلاف اسٹے آرڈر (حکم امتناعی) جاری کردیا ہے۔

آڈیو لیکس کی انکوائری کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے خلاف 4 درخواستیں دائر کی گئی تھی ۔  عدالت عظمیٰ نے  درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے  تمام فریقین  اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 31 مئی کو ہوگی۔

عدالتی حکم  میں کہا گیا ہے کہ طے شدہ آئینی اصول  کے مطابق ہے کہ جج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پہلے چیف جسٹس سے اجازت لی جاتی ہے، موجود کیس میں حکومت نے خود سے کمیشن تشکیل دے دیا، اور اس انداز میں کمیشن کے قیام سے حکومت نے آئینی اصول کو توڑا ہے۔

پاکستان