اہم ترین

رجب طیب اردغان نے تیسری مدت کے لیے حلف اٹھالیا

صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں فتح یاب ہونے کے بعد رجب طیب اردغان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا۔ 

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق طیب اردغان 2028ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ ان کے صدر بننے کی پہلی تقریب انقرہ میں ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں منعقد ہوگی جہاں انہیں صدارتی منصب کی اسناد پیش کی جائے گی۔

ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کےمطابق رجب طیپ اردغان نے صدارتی انتخابات میں 54 اعشاریہ 47 فیصد ووٹوں کے ساتھ فتح حاصؒ کی تھی جب کہ ان کے حریف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو نے 45 اعشاریہ 53 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

رجب طیب اردغان کی تقریب حلف برداری میں بہت سے سربراہان مملک نے بھی شرکت کی جب کہ پاکستانی  وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی دعوت پر رجب طیب اردغان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

 ترکی کے دور روزہ سرکاری دورے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ۔

پاکستان