اہم ترین

گیمنگ کو بہتر بنانے کے لیے ایپل کا نیا گیم موڈ متعارف

ایپل نے امریکی ریاست کیلیوفورنیا میں آج ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس میں اس گیم موڈ کو پیش کیا جو میک کے لیے ایک نیا گیمنگ فیچراورمیک او ایس سونوما کے لیے مخصوص ہے۔

آج ہونے والی ورلڈ وائیڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے میک کے آپریٹنگ سسٹم سونوما کے لیے ایک نئے گیم موڈ کی نقاب کشائی کی۔

جب یہ گیم موڈ میک او ایس 14 میں فعال ہوتا ہے تو میک ایکٹو گیم کے لیےCPU اور GPU پاور کو ترجیح دیتا ہے اور مجموعی طور پر گیمنگ ہارڈویئر کی کارکردگی کو بڑھا دیتا ہے۔ مثال کے طور پر میک پر ائیر پوڈز کا استعمال کرتے وقت یہ گیم موڈ آڈیو لیٹنسی کو نمایاں طور پر کم کر کے گیم پلے کی وسعت کو بڑھا دیتا ہے۔

مزید برآں، ایپل کے مطابق، منسلک ایکس باکس اور پلے اسٹیشن کنٹرولرز کے لیے بلیوٹوتھ سیمپل لینے کی شرح میں دو گنا اضافہ کیا گیا ہے اور ڈیویلپرز کے لیے ایک نئی گیم پورٹنگ ٹول کٹ دوسرے پلیٹ فارمز سے گیمز کو منتقل کرنا آسان بناتی ہے۔

ایپل کے مطابق یہ گیم موڈ تمام موجودہ اور منصوبہ بند میک گیمز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

میک او ایس سونوما کا ایک عوامی بی ٹا ورژن اگلے مہینے ایپل بی ٹا سافٹ ویئر پروگرام کے ذریعےbeta.apple.com پر دستیاب ہو گا جب کہ آپریٹنگ سسٹم کا ڈیویلپر بی ٹافی الحال developer.apple.com پر ایپل ڈیویلپر پروگرام کے ذریعےحاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مفت سافٹ ویئر اپ گریڈاس سال اکتوبر میں ریلیزکیا جائے گا۔

پاکستان