اہم ترین

وژن پُرو؛ کیا ایپل کی یہ پراڈکٹ صارفین کی توجہ حاصل کرسکے گی؟

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کے ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ ویژن پرو نے آنے سے قبل ہی متضاد آرا کو جنم دے دیا ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ ایپل کا یہ ہیڈ سیٹ ورچوئل رئیلٹی کی دنیا میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم، قیمت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ بہت سے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوگا۔

ایپل ویژن پرو ایک انتہائی موثر مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ ہے جس میں نفیس ڈیزائن، آنکھ اور ہاتھ کی فوری پیروی اور تیز مائیکرواولیڈ ڈسپلے شامل ہیں۔اگرچہ یہ ڈیوائس زبردست ویڈیو دیکھنے، متاثر کن ملٹی ٹاسکنگ، بہت سارے گیمز اور فیس ٹائم کالز کی نئی تعریف پیش کرتی ہے، لیکن اسے تین ہزار پانچ سو ڈالر کی قیمت کے ٹیگ کو درست ثابت کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں زبردست ایپلی کیشنز کی ضرورت ہوگی۔

ویژن پرو، جو اگلے سال کے آغاز میں فروخت کے لیےپیش کیا جائے گا، انتہائی طاقت ور ہے کیونکہ اس میں ایک ایم ٹو چپ اور ایک نئی آر ون چپ دونوں شامل ہیں جو ریئل ٹائم پروسیسنگ کے لیے بنائی گئی ہیں۔

اس میں آواز، ہاتھ اور آنکھوں سے آنے والے اشاروں سے باخبر رہنے کی صلاحیتیں ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ مناسب طور پر بہت ہلکا پھلکا اور پہننے میں آرام دہ ہے۔

ایپل نے اس وژن پُرو کے لیے متعدد استعمالات پر غور کیا ہے، جس میں آپ کے میک کے ساتھ پروڈکٹو کارکردگی اور فیس ٹائم کے لیے نیا طریقہ، ویڈیو کو مکمل جزئیات کے ساتھ دیکھنااور گیمنگ کے ساتھ ساتھ ساکن اور متحرک تصاویر کو دیکھنا اور انہیں کیپچر کرنا شامل ہے۔

تھری ڈی ہموار گلاس کے ساتھ ایپل ویژن پرو ایک ہائی ٹیک عینک کی طرح لگتا ہے۔ جو ایلومینیم سے بنے الائے فریم میں بہت مضبوط نظر آتا ہے۔ ہیڈ سیٹ اور چہرے کے درمیان دی گئی آرام دہ ہلکی سیل کے ساتھ اسے صارف کے چہرے کی مناسبت سے مختلف سائز میں لانچ کیا جائے گا۔

اگرچہ ایپل  کا یہ وی آر ہیڈ سیٹ وزن میں ہلکا ہے تاہم اس کی جسامت میں مزید کمی نہیں کی جاسکتی اور دیکھا جائے تو ایپل کی پیش رو کمپنیاں ابھی تک ایپل وژن پُرو کی طرح سلم اور اسمارٹ گلاسز کی ریس بھی ابھی بھی پیچھے ہیں۔

تاہم، تمام تر خوبیوں کے ساتھ اس وی آر سیٹ میں کچھ مسائل بھی ہیں۔ جس میں قابل ذکر یہ ہے کہ وژن پُرو کو آن رکھنے کے لیے ایک ایکسٹرنل بیٹری کے ساتھ منسلک رکھنا پڑتا ہے۔جس سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے صارف کے سر کوئی تار نکل کر جیب میں موجود بیٹری تک جارہا ہے

پاکستان