امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے ایک ایسے شمسی طوفان کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے جو اگلے دس سالوں تک عالمی مواصلاتی نظام کو درہم برہم کر سکتا ہے۔
انٹرنیٹ اپوکیلیپس، جو لوگوں کو مہینوں یا سالوں تک انٹرنیٹ تک رسائی سے روک سکتا ہے اور سیٹلائٹ اور پاور کیبلز کو بیکار بنا سکتا ہے۔ تاہم، ناسا کی بروقت مداخلت کی بدولت ٹل گیا ہے۔
ناسا نے نے حال ہی میں ایک پروجیکٹ کے حصے کے طور پر ایک خلائی جہاز لانچ کیا جس کا مقصد ایک ممکنہ انٹرنیٹ اپوکیلیپس کو روکنا ہے۔
برطانوی اخبار دی مرر کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی کے پارکر سولر پروب (پی ایس پی) نے شمسی ہوا کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نیویگیٹ کرکے ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔
سائنس دانوں نے آنے والے شمسی طوفان کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے، جسے بعض اوقات “انٹرنیٹ اپوکیلیپس” بھی کہا جاتا ہے۔
2018ء میں لانچ ہونے والے اس خلائی جہاز نے ایک غیر معمولی سفر طے کیا جو اسے سورج کی سطح کے بالکل قریب اس مقام تک لے آیا جہاں شمسی ہوا پیدا ہوتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمسی ہوا سورج کے کورونا اور اس کے بیرونی ماحول سے آنے والے چارج شدہ ذرات کا ایک مستقل سلسلہ ہے۔
شدید گرمی اور تابکاری کے مشکل حالات کے باوجود، پی ایس پی سورج کی سرگرمیوں کے بارے میں اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں لگا رہا۔
مطالعہ کے سرکردہ مصنف، کیلیفورنیایونیورسٹی کے پروفیسر اسٹورٹ بیل نے شمسی ہوا کو سمجھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے اسٹیورٹ بیل کا کہنا ہے کہ، “ہوائیں سورج سے زمین تک بہت سی معلومات لے جاتی ہیں۔ اس لیے سورج کی ہوا کے اصل طریقہ کار کو سمجھنا زمین پر عملی وجوہات کی بناء پر ضروری ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “اس سے یہ سمجھنے کی ہماری صلاحیت متاثر ہوگی کہ سورج کس طرح توانائی خارج کرتا ہے اور جیو مقناطیسی طوفانوں کو کو چلاتا ہے، جو ہمارے مواصلاتی نیٹ ورکس کے لیے خطرہ ہیں۔”