اہم ترین

آئی ایم ایف قرض پروگرام کی پہلی قسط مرکزی بینک میں منتقل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے نئے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو پہلی قسط کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل کردیے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت  تین ارب ڈالر کی رقم موصول ہونی ہے اور تین سہہ ماہی پر مشتمل اس پروگرام کے تحت  ایک ارب بیس کروڑ ڈالر اسٹیٹ منتقل کردیے  گئے ہیں۔

وفاقی دارلحکومت  سے جاری ویڈ پیغام میں وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب بیس کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ہے اور کل تک  یہ ذخائر 13 سے 14 ار ب ڈالر تک پہنچنےکی توقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قرض پروگرام کے ایک ارب 80 کروڑ  ڈالر آئی ایم ایف کی 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو دے دیے جائیں گے، اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔

پاکستان